Monday, April 8, 2019

beautiful young lady Images




کبھی وعدے کبھی قسمیں کبھی اقرار سے آگے

کبھی انکار کے پیچھے کبھی انکار سے آگے




ہمارے رہبروں کی سوچ بھی اب تک نہیں بدلی
کبھی دینار کے پیچھے کبھی دینار سے آگے



یہاں اک شور برپا ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا
کسی کردار کے پیچھے کسی کردار سے آگے



ہماری عمر گزری ہے خبر لیتے خبر دیتے
کبھی اخبار کے پیچھے کبھی اخبار سے آگے



ہماری رفعتیں کچھ اس طرح سے ہیں زمانے میں
کبھی دستار کے پیچھے کبھی دستار سے آگے



بیاں کیسے کریں آغا کہ ان کی زلف کا عالم
کبھی رخسار کے پیچھے کبھی رخسار سے آگے






2 comments: