آخری سوال ھے میرا
کیا اب بھی مجھے چاھتے ھو تم
میری نیندوں میں جاگتے ھو تم
بہت بُرے ہو تم
جانتا ھوں کہ وہ نہیں ھوں میں
جس کے بارے میں سوچتے ھو تم
کر کے بے دخل میرے خوابوں کو
کونسے خواب دیکھتے ھو تم
کیا کروں بھولنے کی کوشش تھی
پر مجھے یاد ھو گئے ھو تم
آخری یہ سوال ھے میرا
کیا مجھے اب بھی چاہتے ھو تم
No comments:
Post a Comment